بنگال

مغربی بنگال میں راجیو بنرجی کو وزیر کے عہدے سے ہٹا یا گیا، استعفیٰ غیر آئینی

کولکاتہ،22جنوری(آئی این ایس انڈیا) اس سال مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ اسی دوران اسمبلی انتخابات سے قبل ہی ٹی ایم سی لیڈران کا بی جے پی میں جانے کا عمل جاری ہے۔ اب یہ معاملہ ممتا حکومت میں شامل ایک اور وزیر راجیب بنرجی کے استعفیٰ کولے کر سامنے آیا ہے، حالانکہ راجیو بنرجی کے استعفی کو غیر آئینی قرار دیا جارہا ہے۔بنگال میں اسمبلی انتخابات سے قبل ممتا حکومت کے ایک اور وزیر نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ وزیر راجب بنرجی نے ٹی ایم سی حکومت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ اب اس استعفیٰ کے حوالے سے ایک نیا تنازعہ کھڑا ہوا ہے۔ انتظامی ذرائع نے بتایا ہے کہ راجب بنرجی کا استعفیٰ غیر آئینی ہے، کیوں کہ انہیں ہٹا یا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ وزراء کو اپنا استعفیٰ وزیراعلیٰ کو پیش کرنا ہوتاہے۔ اس کے بعد وزیراعلیٰ استعفیٰ نامہ گورنر کو بھجوا تے ہیں، تاہم راجب بنرجی نے خود گورنر کو استعفیٰ پیش کیا ہے، جس سے اب تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق راجب بنرجی کو ہٹا یا گیا ہے، نہ کہ ان کا استعفیٰ ماناجارہاہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close