بنگال

دارالعلوم اسراریہ سنتوش پور میں اْردووعربی ڈپلومہ کورسزمیں داخلے شروع

کولکاتہ21جنوری(آئی این ایس انڈیا) حفظ وتجویدکے معروف ادارہ دارالعلوم اسراریہ سنتوشپور میں مرکزی حکومت کے زیر انتظام قومی کونسل برائے فروغ اردوزبان،نئی دہلی کے فاصلاتی تعلیمی نظام کے تحت گزشتہ کئی سالوں سے کامیابی کے ساتھ یک سالہ اردوڈپلومہ،یک سالہ عربک سرٹیفکٹ اور دوسالہ عربک ڈپلومہ کورسز کروائے جارہے ہیں،جن میں داخلے کا سلسلہ جاری ہے۔مدرسہ کے مہتمم مولانانوشیر احمد نے کہا کہ طلبا وطالبات کے لیے یہ ایک سنہر ا موقع ہے اوروہ اردواور عربی کے کورسوں میں داخلہ لے کر گھربیٹھے بآسانی سرکاری سرٹیفکٹ حاصل کرسکتے ہیں۔خاص طورپرجوحضرات ملازمت سے وابستہ ہوں اور ریگولر کورس نہ کرسکتے ہوں ان کے لیے سنہرا موقع ہے۔سینٹرانچارج مولانا منیرالدین نے کہا کہ تینوں کورسوں میں ایک ساتھ داخلہ لیاجاسکتاہے اورمردوعورت دونوں کے لئے عمرکی کوئی قید نہیں ہے۔ ان کورسوں کی تکمیل کے بعد آپ ہندوستان یا بیرون ہند اچھی ملازمتیں حاصل کرسکتے ہیں اور اب تک بہت سے طلبہ نے یہاں سے ان کورسزکی تکمیل کرکے کامیابی حاصل کی ہے اوروہ اپنی عملی و عملی زندگی میں ترقیات حاصل کررہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سیٹیں محدود ہیں،لہذا اس قیمتی موقع کا فائدہ اٹھانے کے لئے جلد سے جلدرابطہ کرکے فارم حاصل کرلیں۔داخلہ فارم دارالعلوم اسراریہ فاطمہ مسجد روڈ، فقیر پاڑہ(جولہ) سنتوش پور کے علاوہ کولکاتہ شہر میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسو سی ایشن کے آفس 62 پارک اسٹریٹ میں انجینئر وقار احمد خان سے بھی حاصل کیا جاسکتا ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے اس نمبر 8777218454 پرکال یا واٹس ایپ کے ذریعہ رابطہ کرسکتے ہیں۔فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ 20فروری ہے-

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close