بنگال

ترنمول کانگریس رہنما مکل رائے کی اہلیہ کا انتقال

کولکاتہ،06؍جولائی (ہندوستان اردو ٹائمز) منگل کے روز ترنمول کانگریس کے رہنما مکل رائے کی اہلیہ کرشنا رائے کا انتقال ہوگیا۔ کرشنا پوسٹ کووڈ مسائل سے لڑ رہی تھیں۔ کچھ دن پہلے ہی کرشنا رائے کی حالت خراب ہونے کے بعد انہیں چنئی کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق کرشنا کی منگل کے روز چنئی کے نجی اسپتال میں دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے موت ہوگئی ۔ ان کی لاش بدھ کو چنئی سے کولکاتہ لائی جائے گی۔ اہم بات یہ ہے کہ مکل رائے ٹی ایم سی کے بانی ممبروں میں سے ایک ہیں ، تقریبا چار سال بی جے پی میں رہنے کے بعد وہ پارٹی میں واپس آئے ہیں۔ مکل رائے نے رواں سال بی جے پی کے ٹکٹ پر کرشنا نگر شمالی اسمبلی سیٹ سے انتخاب جیتا تھا۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close