بنگال

کولکاتہ میں ویکسی نیشن گھوٹالے کے الزام میں ایک اور شخص گرفتار

کولکاتہ،03؍جولائی (ہندوستان اردو ٹائمز) کولکاتہ پولیس نے دبان جن دیب کے ایک دیگرساتھی کو گرفتار کیا ہے۔ دیب کو کولکاتہ میں مبینہ طور پر جعلی ویکسی نیشن کیمپ لگانے کا ماسٹر مائنڈ ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ عہدیداروں نے یہ معلومات ہفتے کے روز دی۔ عہدیداروں نے بتایا کہ اس معاملے میں اب تک نو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ گرفتاری جمعہ کی نصف شب بی بی گنگولی اسٹریٹ کے میٹرو اسٹیشن کے قریب کی گئی ۔ایک سینئر پولیس عہدیدار نے بتایا کہ ملزم تانگرا کا رہائشی ہے اور اس نے سٹی کالج میں ویکسی نیشن کیمپ کے انعقاد میں اہم کردار ادا کیا تھا۔خود کو آئی اے ایس آفیسر اورکولکاتہ میونسپل کارپوریشن کے جوائنٹ کمشنر ہونے کا دعوی کرنے والے دیب کو گذشتہ ہفتے گرفتار کیا گیا تھا اور اس کے چھ ساتھیوں کو بھی گرفتار کیا جاچکا ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

2 Comments

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close