بنگال

ناردا اسٹنگ معاملہ میں ممتا بنرجی کو سپریم کورٹ سے راحت ، کلکتہ ہائی کورٹ کے فیصلے پر پابندی

نئی دہلی ،25؍ جون (ہندوستان اردو ٹائمز) سپریم کورٹ نے مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی اور وزیر قانون ملے گھٹک کو راحت دیا ہے اور کلکتہ ہائی کورٹ کے ان کے حلف ناموں کو قبول نہ کرنے کے فیصلے پر روک لگادی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اعلی عدالت نے ممتا بنرجی سے کلکتہ ہائی کورٹ میں درخواست داخل کرنے کو کہا ہے۔ سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ سے ان درخواستوں پر دوبارہ غور کرنے کو کہا ہے ، اس کے بعد ہی اس معاملے پر مزید سماعت ہونی چاہئے۔کلکتہ ہائی کورٹ میں ناردا اسٹنگ کیس میں حلف نامے داخل کرنے کی اجازت نہ دینے پر ممتا بنرجی اور ملے گھٹک نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ بنچ نے ممتا اور ملے گھاٹک کی طرف سے دائر الگ الگ اپیلوں کی سماعت کی۔ سپریم کورٹ نے کلکتہ ہائی کورٹ سے ریاستی حکومت اور گھٹک کی درخواست پر غور کرنے کے بعد ہی اس معاملے کی سماعت کرنے کو کہا۔سپریم کورٹ نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ درخواست گزار پیر 29 جون تک ہائی کورٹ میں درخواست دیں۔

عدالت نے کہا ہے کہ اس کی کاپی 27 جون تک سی بی آئی کو پیش کی جائے ۔ سی بی آئی کو 29 جون تک اپنا جواب داخل کرنے کو کہا گیا ہے اور اس کی کاپی درخواست گزار کو 28 جون تک پیشگی کے طور پر دینے کو کہا گیا ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ کلکتہ ہائی کورٹ کے 9 جون کے حکم کو روکا جارہا ہے۔ 29 جون کو ہائی کورٹ اس معاملے میں دوبارہ فیصلہ کرے گا

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close