بنگال

مغربی بنگال میں بورڈ کے امتحانات منسوخ ، وزیر اعلی ممتا بنرجی نے کیا اعلان

کولکاتہ،07؍ جون (ہندوستان اردو ٹائمز) طویل انتظار کے بعد مغربی بنگال حکومت نے اب دسویں اور 12 ویں بورڈ کے امتحانات منسوخ کردیا ہے ۔ وزیر اعلی ممتا بنرجی نے آج بورڈ کے امتحانات منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ایچ ایس اور سیکنڈری طلبہ کو نمبرات دینے کے عمل کا فیصلہ دونوں بورڈ ماہرین اور محکمہ تعلیم کی مشاورت سے طے کیا جائے گا ۔ وزیر نے کہا کہ سات دن کے اندر اس کا اعلان کردیا جائے گا۔ممتا بنرجی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ریاستی بورڈ کے امتحانات منسوخ کرنے کا فیصلہ اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد لیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ریاستی حکومت نے اتوار کے روز ای میل کے ذریعہ اس مسئلے پر عوام کی رائے طلب کی تھی۔مغربی بنگال کے دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات کورونا بحران کی وجہ سے پہلی بار مئی میں ملتوی کردئیے گئے تھے۔مغربی بنگال حکومت نے 27 مئی کویہ بھی اعلان کیا تھا کہ دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات جولائی اور اگست میں ہوں گے۔ لیکن اب امتحانات سے متعلق حتمی فیصلہ کرتے ہوئے ریاستی حکومت نے بورڈ کے امتحانات منسوخ کردیئے ہیں۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close