بنگال

ابھیشیک بنرجی کو ترنمول کا جنرل سکریٹری بنایاگیا

کولکاتہ5جون(ہندوستان اردو ٹائمز) ترنمول کانگریس نے لوک سبھا ممبر پارلیمنٹ ابھیشیک بنرجی کو پارٹی کا جنرل سکریٹری مقرر کیا ہے۔ اس کا اعلان ہفتے کے روزکولکاتہ میں بنگال کی حکمران جماعت ترنمول کانگریس کے سینئر رہنماؤں کے تنظیمی اجلاس میں کیا گیا ہے۔ اپریل،مئی کے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی پر فیصلہ کن فتح کے بعد ترنمول کا یہ پہلا اجلاس تھا۔ پارٹی نے رکن پارلیمنٹ کاکولی گھوش دستیدار کو پارٹی کی خواتین ونگ کی صدر اور اداکارہ سیونی گھوش کو یوتھ ونگ کی سربراہ مقرر کیا ہے۔ سیوونی نے پچھلے مہینے الیکشن لڑا تھا لیکن وہ شکست کھا گئی تھیں۔ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے بھتیجے ابھیشیک بنرجی پہلے ہی یوتھ ونگ کی قیادت کر رہے ہیں۔ اب ان کی ترقی کے بعد وہ اس عہدے سے سبکدوش ہوجائیں گے۔ سینئر رہنما پرتھا چٹرجی نے اس میٹنگ کے بعدصحافیوں کو بتایا کہ پارٹی کے پاس ایک شخص ، ایک عہدے کا فارمولا ہے۔چٹرجی نے یہ بھی کہاہے کہ پارٹی بنگال سے باہرتنظیم کو وسعت دینے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close