بنگال

ممتا بنرجی کا سنسنی خیز دعویٰ ، کہا، دوبارہ گنتی پرانتخابی افسر کو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی

کولکاتہ3مئی(ہندوستان اردو ٹائمز) مغربی بنگال کے انتخابی نتائج کے بعد ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کی سربراہ اور نندی گرام پر امیدواروزیر اعلیٰ ممتابنرجی نے ایک سنسنی خیز دعویٰ کیا ہے۔نوبھارت ٹائمزکے مطابق ممتا بنرجی نے کہا ہے کہ نندی گرام کے الیکشن آفیسر نے مجھے بتایاہے کہ دوبارہ گنتی کے حکم سے ان کی زندگی خطرے میں پڑسکتی ہے۔ اس کی وجہ سے دوبارہ گنتی نہیں کی گئی۔

ممتا بنرجی نے اپنے حامیوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔الیکشن کمیشن پرمختلف پارٹیاں سوال کررہی ہیں۔ممتابنرجی کوپہلے میڈیامیں کامیاب بتایاگیاپھرالیکشن کمیشن نے شوبھندوادھیکاری کوجیت دے دی۔جس طرح بہارمیں کئی سیٹوں پراس طرح کے الزامات لگے تھے کہ الیکشن کمیشن نے جیتنے کے بعدکئی راجد،کانگریس اورلیفٹ کے امیدواروں کی شکست کااعلان کردیا۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close