بنگال

ترنمول کانگریس کو 208 جبکہ بی جے پی کو صرف 80 سیٹیں،ممتا بینرجی پر بھدا مذاق،دیدی او دیدی،دو مئی دیدی گئی،نے بی جے پی کو لے ڈوبا

بنگال ، 2 مئی 2021 (ہندوستان اردو ٹائمز) بنگال الیکشن کے نتائج آج آرہے ہیں ، اب تک کے یعنی ساڑھے بجے کے رجحانوں میں ترنمول کانگریس کو دو سو آٹھ (208) جبکہ بی جے پی کو صرف اسی (80) سیٹیں ملتی دکھائی دے رہی ہیں ، اس سے ممتا بنرجی کی بہت بڑی کامیابی کے طور پر دیکھا جارہا ہے ۔

حالانکہ بی جے پی نے بنگال الیکشن جیتنے کے لیئے ایڑی چوڑی کا زور لگا دیا تھا ، ہر ہتھکنڈے اپنائے ، اپنے بڑے بڑے نیتاؤوں کو ریلی میں بھیجا ، پیسہ خوب خرچ کیا ، مودی ، امت شاہ ، جے پی نڈڈا نے دن رات ایک کردیا ، اور میڈیا کا خوب ساتھ ملا ، اس کے علاوہ مودی جی کا ممتا بینرجی پر بھدا مذاق ، دیدی او دیدی ، دو مئی دیدی گئی ، نے بی جے پی کو لے ڈوبا ، شاید بی جے پی آگے اس سے سبق حاصل کرے ،

واضح رہے کہ ممتا بنرجی نندی گرام سے پندرہ سو ووٹوں سے آگے چل رہی ہیں ، جبکہ بی جے پی کے بابل سپریو اور کئی بڑے لیڈرز کافی پیچھے چل رہے ہیں،

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close