بنگال

بنگال میں غیر قانونی فیکٹری میں دھماکہ، 11 زخمی

بھنگورے ،24؍ اپریل (ہندوستان اردو ٹائمز) مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگناس ضلع میں ہفتے کی صبح ایک غیر قانونی فیکٹری میں دھماکے سے 11 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ صبح سات بجے کے تھانہ بھنگورے کے علاقے میں واقع چمڑے کی غیر قانونی فیکٹری میں پیش آیا۔ یہ جگہ کولکاتہ سے 20 کلومیٹر دور ہے۔ایک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ تینوں زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے اور انہیں علاج کے لئے کولکاتہ لایا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ دیگر زخمیوں کا علاج ضلع کے ایک اسپتال میں کیا جارہا ہے۔اہلکار کے مطابق واقعے کے بعد فیکٹری سیل کردی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ خدشہ ہے کہ فیکٹری میں رکھے گیس سلنڈر میں دھماکہ ہوا ہے۔ دھماکے کی اصل وجہ معلوم کرنے کے لئے مزید فورنسک جانچ کی ضرورت ہے۔افسر نے بتایا کہ علاقے میں پولیس کی ایک بڑی ٹیم کو تعینات کیا گیا ہے اور معاملے کی چھان بین کی جارہی ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close