بنگال

پی ایم کیئرزکاپیسہ کہاں گیا؟ ممتا بنرجی نے کہا،تینوں مرحلوں کے انتخابات بیک وقت ہوں

کولکاتہ 16 اپریل(ہندوستان اردو ٹائمز) مغربی بنگال میں جاری انتخابی ہنگاموں کے درمیان وزیراعلیٰ اور ٹی ایم سی کی صدر ممتا بنرجی نے آج کہاہے کہ جس طرح سے کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں۔ یہ تشویش ناک ہے ۔بہت سے امیدوار بھی انفیکشن سے متاثر ہوچکے ہیں۔ گجرات ، دہلی ، مہاراشٹر اور دیگر ریاستوں سے باہر کے لوگ مغربی بنگال آرہے ہیں ، یہ بھی ایک بڑی وجہ ہے کہ کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں۔انہوں نے کہاہے کہ مغربی بنگال میں آٹھ مرحلوں میں انتخابات کروانا بنگال کی توہین ہے۔ بنگال ایک امن پسند ریاست ہے۔ بی جے پی بنگال کی شبیہ خراب کررہی ہے۔

بی جے پی کے منصوبے کے مطابق انتخابات ہو رہے ہیں۔ ٹی ایم سی نے اس کی مخالفت کی ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی پرحملہ کرتے ہوئے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ کسی کو نہیں معلوم کہ وزیر اعظم کیئرز فنڈ میں کتنی رقم آئی۔ یہاں تک کہ اگر کوئی ریاست مطالبہ کرتی ہے تو بھی نہیں دی جاتی ہے۔ ویکسین میں وزیراعظم کیئرزکا پیسہ کیوں استعمال نہیں کیا گیا؟ میں نے ویکسین طلب کی ، تاکہ ریاست کے تمام لوگوں کو یہ ویکسین مفت میں مل سکے۔ لیکن وزیر اعظم نے کوئی جواب نہیں دیا۔ممتا بنرجی نے کہا ہے کہ کورونا کے پیش نظر تین مراحل کے لیے انتخابات بیک وقت ہونے چاہیے۔میں الیکشن کمیشن سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ بیک وقت انتخابات کروائیں۔ تشدد کے واقعے پرممتابنرجی نے کہا کہ ٹی ایم سی پر الزام لگانا غلط ہے۔ آج کے دورمیں امن وامان برقرار رکھنے کی ذمہ داری کس کی ہے؟

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close