بنگال

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے سیکورٹی فورسزکی فائرنگ سے ہلاک شدگان کے ا ہل خانہ سے کی ملاقات

کلکتہ ،14اپریل ( ہندوستان اردو ٹائمز ) مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے آج چوتھے مرحلے کی پولنگ کے دوران آئی ایس ایف کی فائرنگ میں ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے ملاقات کرکے ان کی تعزیت کی ۔ وزیراعلیٰ نے یقین دہانی کرائی کہ تیسری مرتبہ اقتدار میں آنے کے بعد اس پورے حادثہ کی جانچ کریں گے، اور ملزمین کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ممتا بنرجی نے کہا کہ 10اپریل میں پولنگ کے دوران سی آئی ایس ایف اہلکار کی فائرنگ میں چار افراد کی موت ہوگئی تھی،اس واقعہ کے بعد الیکشن کمیشن نے سیاسی لیڈرو ں کے 72گھنٹے داخلے پر پابندی عائد کردی تھی۔جس کی وجہ سے ممتا بنرجی حادثہ کے اگلے دن نہیں جاسکیں۔ممتا بنرجی نے کہا کہ ہم تحقیق کریں گے ،اور قانون کے مطابق سزا دیں گے۔ممتا بنرجی نے کہا کہ کوچ بہار میں راج ونشی قبیلہ کے 18سالہ لڑکے کی موت پر افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بھی اہل خانہ کو بھی انصاف دیا جائے گا۔ممتا بنرجی نے تمام لواحقین کے اہل خانہ سے ملاقات کی اوربرمن کے دادا اورماموں سے ملاقات کریں گی۔ممتا بنرجی نے کہا کہ 2مئی کو نتائج آنے کے بعد وہ یہاں دوبارہ آئیں گے اور آپ کی ہر ممکن مدد کریں گے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close