بنگال

سی آئی ایف کے دعویٰ کے حق میں کوئی ثبوت نہیں:فائرنگ کوممتابنرجی نے’نسل کشی‘بتایا،کہا،سینے میں گولی ماری گئی

کولکاتہ11اپریل(ہندوستان اردو ٹائمز) وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے دعویٰ کیاہے کہ کوچ بہار میں مارے گئے لوگوں کو ہفتے کی صبح سنٹرل انڈسٹریل سیکیورٹی فورسز (سی آئی ایس ایف) کے ذریعے سینے میں گولی مار دی گئی ہے۔ اس کو’نسل کشی‘ قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہاہے کہ سی آئی ایس ایف صرف صنعتی معاملات سے نمٹنے کے لیے اہل ہے اور اسے ہجوم پر قابو پانے کا تجربہ نہیں ہے۔

ممتابنرجی نے کہاہے کہ مرکزی فورسز کے دعوے کے حق میں کوئی ویڈیو فوٹیج یا کوئی اور ثبوت نہیں ہے۔آج (اتوار) کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہاہے کہ تمام بیرونی افراد نے فائرنگ کی ہے۔اصول یہ ہے کہ پہلے لاٹھی چلائی جائے،پھر آنسو گیس کے گولے یا پانی کے گولے چھوڑے جائیں۔یہ اصول ہے۔ میں اس کے ساتھ سیاست نہیں کرناچاہتی۔ یہ میں شروع ہی سے کہہ رہی ہوں کہ وہ لوگوں کو ڈرا رہے ہیں اور انہیں ووٹ ڈالنے سے روک رہے ہیں۔ لوگوں کو ووٹ ڈالنے کی اجازت دی جانی چاہیے۔سی ایم بنرجی جو علاقے میں سیاسی رہنماؤں پر پابندی عائد کرنے کی وجہ سے موقع پر نہیں جاسکیں۔ انہوں نے کچھ غمزدہ خاندانوں سے ویڈیو کال کے ذریعے بھی گفتگو کی۔ایک دن پہلے ہی ممتا بنرجی نے کوچ بہار میں فائرنگ میں چار افراد کی ہلاکت کے تناظر میں کہا تھا کہ ان کی حکومت سی آئی ڈی جانچ کرے گی ۔

 

آئی پی ایل میچ کا  لائیو اسکور دیکھیں

 

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close