بنگال

بی جے پی پیسے دے تولے لیں ،ووٹ ٹی ایم سی کودیں:ابھیشک بنرجی

کولکاتہ8اپریل(ہندوستان اردو ٹائمز) ترنمول کانگریس کے لیڈر ابھیشیک بنرجی نے الزام لگایا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) لوگوں کے ووٹ خریدنے کے لیے رقم بانٹ رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے بی جے پی کے ذریعہ دیئے گئے پیسے لینے کے بعد لوگوں سے ترنمول کے حق میں ووٹ ڈالنے کے لیے کہاہے۔

بنرجی نے مغربی بنگال کے علی پوردوار ضلع کے کمارگرام میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ لوگ سودے بازی کر رہے ہیں۔ اگر 500 روپے کی پیش کش کی جائے تورائے دہندگان 5000 روپے طلب کریں۔ انہوں نے کہاہے کہ کمل (بی جے پی کے انتخابی نشان) سے پیسہ لیں اورووٹ ترنمول کے انتخابی نشا ن کودیں۔ اگر وہ آپ کو دھوکہ دے سکتے ہیں تو آپ ایسا کیوں نہیں کریں گے؟انہوں نے کوچ وہار ، تور گنج میں ایک اورریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ لوگوں کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ باہر کے قائدین چاہتے ہیں یا ان کی اپنی ممتا بنرجی بیٹی کو۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close