بنگال

بنگال میں خواتین کاتحفظ نہیں،اینٹی رومیواسکواڈبنائیں گے،یوگی کادعویٰ

کولکاتا8اپریل(ہندوستان اردو ٹائمز) ہاتھرس،انائومیں جوکچھ ہواوہ سب کے سامنے ہے۔یوپی میں بھی اینٹی رومیواسکواڈبناتھالیکن خواتین کاکتناتحفظ ہوا،اس کی تفصیل آتی رہی ہے۔اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہاہے کہ بنگال میں خواتین محفوظ نہیں،

انھوں نے کہاہے کہ وہ تبدیلی کہاں ہے جس کا وعدہ ممتا بنرجی نے دس سال قبل کیا تھا؟اس نعرے کا کیا ہوا؟میں اس بارے میں ممتا بنرجی سے پوچھنے آیا ہوں۔ بنگال خواتین کے لیے محفوظ جگہ کیوں نہیں ہے؟ یوگی نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ ترنمول کانگریس کی حکومت خواتین کے لیے محفوظ نہیں ہے۔ انہوں نے وعدہ کیاہے کہ بی جے پی اقتدار میں آنے کے بعد لڑکیوں کے لیے تعلیم اور ٹرانسپورٹ کو مفت فراہم کرے گی اور بنگال میں لڑکیوں کے اسکولوں کے آس پاس آوارہ لوگوں سے نمٹنے کے لیے ایک ’اینٹی رومیو اسکواڈ‘ تشکیل دیا جائے گا۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close