بنگال
بنگال:جلائےگئےگھروں سےسات لاشیں برآمد، ٹی ایم سی لیڈرکا ایک دن پہلےکیا گیا تھا قتل

رامپورہاٹ ،22؍مارچ (ہندوستان اردو ٹائمز) مغربی بنگال کے بیر بھوم ضلع کے رام پورہاٹ میں منگل کو آگ سے تباہ ہونے والے کچھ گھروں سے سات لوگوں کی جلی ہوئی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ ایک سینئر پولیس افسر نے یہ جانکاری دی۔
یہ واقعہ پیر کو ترنمول کانگریس کے پنچایت سطح کے ایک لیڈر کے مبینہ قتل کے بعد ہوا ہے۔ پولیس اہلکار نے بتایا کہ رام پورہاٹ شہر کے مضافات میں بوگاتوئی گاؤں کے مکانات سے اب تک سات لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
تاہم فائر بریگیڈ کے ایک اہلکار نے دعویٰ کیا کہ جائے وقوعہ سے 10 جلی ہوئی لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ ترنمول کانگریس لیڈر اور ترنمول کانگریس لیڈر بھادو شیخ کی لاش پیر کو علاقے میں ملی تھی۔ پولیس معاملے کی تفصیل سے تفتیش کر رہی ہے۔
ہماری یوٹیوب ویڈیوز