یوپی

بلیا میں آسمانی بجلی گرنے سے چار افراد ہلاک

بلیا ،29جون (ہندوستان اردو ٹائمز) اتر پردیش کے بلیا ضلع کے مختلف علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے سے چار افراد ہلاک ہوگئے۔سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آر کے نائر نے بتایا کہ آسمانی بجلی گرنے سے بیریہ تھانہ کے تحت رام پور کوڈرہا گاؤں میں سنتوش (27)، وشنو پور گاؤں میں رام بھون شاہ (47)، سکندر پور تھانے کے تحت گاؤں میں رمیش سنگھ (27) اور ببن راج بھر (60) شامل ہیں۔

ناگرہ تھانے کے تحت اتراول کرماوتا گاؤں میں آسمانی بجلی گرنے سے ہلاک ہو گئے۔آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ منگل کی شام اور بدھ کی صبح پیش آیا۔ پولیس نے لاشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button