بلڈوزر کارروائی : 85 اہم ملزمان کی فہرست تیار -پولیس

الٰہ آباد ، 14جون (ہندوستان اردو ٹائمز) محمد جاویدپمپ کے گھر کو مسمار کئے جانے کے خلاف سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ خیال رہے کہ محمد جاوید کے جس گھر کو مسمار کیا گیا ہے ، وہ مکان محمد جاوید کے نام پر نہیں ؛بلکہ ان کی اہلیہ کے نام پر تھا ، تاہم میونسپلٹی نے محمد جاوید کے نام سے نوٹس جاری کرکے آناً فاناً بغیر کسی قانونی چارہ جوئی کے محض 24گھنٹے کے اندر زمین بوس کردیا ۔
نیز یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ضلعی پولیس نے پیغمبراسلام ؐ کی شان میں گستاخانہ تبصرے کرنے والے بی جے پی رہنماکی گرفتاری کے خلاف احتجا ج کرنے وال85 دیگر مبینہ ملزمان کے نام چیک کرنے کے لیے سٹی اتھارٹی کو بھیجے ہیں۔ شہری حکام نے کہا کہ انہیں پہلے ہی 37 ملزمان کی فہرست موصول ہو چکی ہے اور انہوں نے جانچ کا عمل شروع کر دیا ہے۔ اب تک، پولیس نے احتجاج میں مبینہ کردار پر سات نابالغوں سمیت 92 افراد کو حراست میں لیا ہے۔
ایس ایس پی کمار نے کہا کہ گرفتار کیے گئے 85 افراد کے نام، جو نابالغ نہیں ہیں، پی ڈی اے کو بھیجے جا رہے ہیں۔ نابالغوں کو اصلاحی گھروں میں بھیجا جا رہا ہے۔ ڈی اے زونل افسر اجے کمار نے کہاکہ پی ڈی اے نے پہلے ہی گرفتار کیے گئے 37 افراد کی جائیداد کی تفصیلات جمع کرنا شروع کر دی ہیں۔ہم 37 ملزمان کی جائیدادوں بشمول مکانات اور دکانوں کا سروے کر رہے ہیں۔
اگر کوئی عمارت منظوری کے بغیر بنائی گئی پائی گئی تو قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ 37 ملزمان کی فہرست مجھے حکام نے فراہم کی تھی۔یوپی پولیس کے مطابق 10 جون کو ہونے والے احتجاج کے سلسلے میں ریاست بھر میں 333 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے ، وہیں مسلمانوں کی نمائندہ تنظیم جمعیۃ علما ء نے یوپی میں بلڈوزر سے انہدامی کاروائی پر عدالت عظمیٰ کا رُخ کیا ہے ، اور پر پابندی لگانے کی درخواست کی ہے۔