قومی

بلڈوزر سے عمارتوں کو مسمار کرنانظم ونسق کی تباہی کو ظاہر کرتا ہے:پی چدمبرم

نئی دہلی24اپریل(ہندوستان اردو ٹائمز) کانگریس کے سینئرلیڈر اور سابق مرکزی وزیر داخلہ پی چدمبرم نے اتوارکوکہاہے کہ بلڈوزر کے ذریعہ عمارتوں کو مسمار کرنے کا حالیہ عمل نظم ونسق کی مکمل خرابی کی عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے کہاہے کہ یہ سمجھنا درست ہوگا کہ تجاوزات ہٹانے کے اس منفرد طریقہ کا مقصد مسلم کمیونٹی اور غریبوں کو نشانہ بنانا ہے۔ایک انٹرویومیں پی چدمبرم نے دہلی کے جہانگیر پوری اور اس سے قبل مدھیہ پردیش کے کھرگون میں عمارتوں کو گرانے کی کارروائی پر سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہاہے کہ بلڈوزر کے ذریعے عمارتوں کو گرانے کو بی جے پی کے لیڈران جائز قرار دیتے ہیں۔ اہم بات یہ ہے کہ برندا کرات (سی پی آئی-ایم) اور اسد الدین اویسی (اے آئی ایم آئی ایم) کے جہانگیرپوری کارروائی کے مقام پر پہنچنے کے ایک دن بعد کانگریس کا ایک وفد پہنچا، جس کے لیے مختلف طبقات نے کانگریس پر تنقید کی ہے۔

اس بارے میں پوچھے جانے پر سابق مرکزی وزیرنے کہاہے کہ مجھے نہیں معلوم کہ کون کب گیا۔ مجھے معلوم ہے کہ عمارتوں کے منہدم ہونے کے فوراً بعد کانگریس کا وفد اس علاقے میں گیا تھا۔ اگر کوئی تاخیر ہوئی ہے تو میں اس کے لیے معذرت خواہ ہوں۔یہ پوچھے جانے پر کہ کیا مبینہ تاخیر اس خوف کی وجہ سے ہوئی ہے کہ کانگریس پر بھارتیہ جنتا پارٹی کی طرف سے مسلمانوں کی خوشامد کا الزام لگایا جائے گا، انہوں نے کہاہے کہ جب میری فکر قائم قانون کے اندر ہے تو آپ مذہب کو اس معاملے میں کیوں لاتے ہیں۔یہ پوچھے جانے پر کہ کیا کانگریس کو اپنے خلاف لگائے گئے نرم ہندوتوا الزامات کے جواب میںسیکولرازم کو زیادہ جارحانہ انداز میں متعارف کراناچاہیے،

پی چدمبرم نے کہاہے کہ سیکولرازم آئین کے بنیادی ڈھانچے کا حصہ ہے اور کانگریس کی بنیادی قدر ہے۔چدمبرم نے کہاہے کہ سیکولر رہنا کافی نہیں ہے۔ سب کو سیکولرازم کی زبان بولنی چاہیے اورسیکولرازم کی خلاف ورزی ہونے پر احتجاج کرنا چاہیے۔ میں سیکولرازم کے حوالے سے کوئی ہچکچاہٹ قبول نہیں کر سکتاہوں۔انہوں نے کہا کہ سیدھے راستے سے ہٹ کر کچھ حاصل نہیں ہوگا۔دہلی کے جہانگیر پوری اور مدھیہ پردیش کے کھرگون کے واقعات کی روشنی میں سیاسی الفاظ میںبلڈوزر سیاست کا لفظ شامل کرنے پرپی چدمبرم نے کہاہے کہ بلڈوزرکے ذریعے عمارتوں کو گرانے کا جواز پیش کرناقانون کے ساتھ کھیل ہے۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button