ہندوستان

بریکنگ نیوز: جموں وکشمیرکے اونتی پورہ میں جیش محمد کے دہشت گردوں کے گھراین آئی اے کا چھاپہ

پاکستان مقبوضہ کشمیرمیں ایئراسٹرائیک کے بعد سے جموں وکشمیرمیں تیز ہلچل ہے۔ ایک طرف پاکستان کی طرف سے ہندوستانی پوسٹوں پرمسلسل فائرنگ ہورہی ہے، وہیں شوپیاں میں سیکورٹی اہلکاروں نے دو دہشت گردوں کوہلاک کردیا ہے۔

اب خبرآرہی ہے کہ اونتی پورہ میں قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) نے جیش کے دہشت گردوں کے گھرپرچھاپہ ماری کی ہے۔ خبروں کے مطابق این آئی اے نے جیش محمد کے دہشت گرد حافظ سجاد، مدثرخان اور سورج منظورکے گھرچھاپہ ماری کی ہے۔

خبروں کے مطابق دہشت گرد حافظ سجاد پلوامہ حملے سے بھی منسلک تھا۔ پلوامہ میں 14 فروری کو سی آرپی ایف کے قافلے پردہشت گردانہ حملہ ہوا تھا، جس میں 40 جوان شہید ہوگئے تھے۔ اس حملے کے تقریباً دو ہفتے کے بعد منگل کے روزہندوستانی فضائیہ نے پاکستان مقبوضہ کشمیرمیں جیش محمد کے ٹھکانوں کو تباہ کردیا، جس میں بڑی تعداد میں دہشت گردہلاک ہوئے ہیں۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close