دیوبند

برسات کے دنوں میں خاص احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے : ڈاکٹر افضال ملک

دیوبند، 7؍ جولائی (رضوان سلمانی) دیوبند یونانی میڈیکل کالج اسپتال کے ذریعہ گائوں مقبرہ میں واقع پرائمری انگلش میڈیم ماڈل اسکول میں وزارت آیوش کی ہدایت پراسکولی بچوں کی صحت سے متعلق ایک بیداری کیمپ کا انعقاد کیاگیا جس میں کمیونٹی میڈیسین ڈپارٹ مینٹ کے انچارج پروفیسر افضال احمد نے اسکولی بچوں کو ان کی روز مرہ کی زندگی کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ اچھی نیند ایک طالب علم کی زندگی کے لئے بہت ضروری ہے۔ جب طالب علم صحیح طریقہ سے اچھی نیند لیں گے اور صبح اٹھ کر روز مرہ کی چیزوں کو اصول کے مطابق پورا کرکے اسکول جائیں گے تو ان کا پورا دن صحیح گزرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ بچوں کو صبح اٹھ کر ضروریات سے فارغ ہوکر دانتوں کی صفائی اور نہاد ھوکر ناشتہ ہلکی اور ہاضم غذا کو ضرور لینا چاہئے تاکہ بچہ اسکول میں بغیر کسی پریشانی کے اپنی تعلیم پر دھیان دے سکے۔

پروفیسر افضال نے کہا کہ روز مرہ صاف صفائی اور اسکول آنے سے ایک صحت مند سماج کی تشکیل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور اساتذہ بڑی محنت سے دیہی علاقوں میں تعلیم کے ساتھ ساتھ عوامی بیداری مہم شروع کئے ہوئے ہیں اس سے لوگو ںکو فائدہ بھی پہنچ رہا ہے ۔ برسات کے موسم پر روشنی ڈالتے ہوئے ڈاکٹر افضال نے کہا کہ اس موسم میں بیمار ہونے کا خطرہ رہتا ہے۔ ماہرین کے مطابق برسات کے دنوںمیں خاص احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے اور اس موسم میں پیٹ ، معدے اور گلے کی بیماریاں جنم لیتی ہیں اس لئے اپنے آپ کو بچاتے ہوئے بچوں کو اس موسم سے بچانے کی سخت ضرورت ہے۔ موسم برسات میں احتیاط کی ضرورت ہے تاکہ موسم کی تبدیلی اور بارش سے ہونے والی مضر اثرات سے محفوظ رہا جائے ، ایسے میں بچوں کی صحت کا خیال رکھنا بھی اہم اور ترجیحی کام ہے۔

موسمی تبدیلیاں ایسی حقیقت ہے جس کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا لیکن آپ کا بچہ اچانک تبدیلیوں سے کتنی اچھی طرح سے ایڈجسٹ ہوتا ہے یہ بات سب سے اہم ہے۔ اس موسم میں اپنے گھر کے آس پاس پانی کو رکنے نہ دیں ، کھانے اور پھلوں کو ڈھک کر رکھیں ، وہیں بارش کے موسم میں آپ اپنے اطراف شجرکاری کریں۔ اس موسم میں باہر کا کھانا کھانے سے پرہیز کریں۔ ڈاکٹر افضال نے وہاں پر موجود طلبہ وطالبات کے والدین سے کہا کہ وہ اس موسم میں اپنے بچوں پر خاص توجہ دیں اور ان کے کھانے پینے کا دھیان رکھیں۔ ذراسی غفلت بچے کی صحت کو خراب کرسکتی ہیں۔ اس دوران ڈاکٹر نوید عالم ، ڈاکٹر مسکان اور للیتا نے اس کیمپ کے انعقاد میں اہم کردار ادا کیا۔ آخر میں اسکول کی انچارج نیتو کماری نے سبھی ڈاکٹروں کا شکریہ ادا کیا۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button