بدایوں میں نابالغہ سے جنسی زیادتی، ملزم گرفتار

بدایوں، 24اگست (ہندوستان اردو ٹائمز) بدایوں کے کنورگاؤں علاقہ میں رفع حاجت کیلئے کھیت گئی ایک نابالغہ کے ساتھ جنسی عصمت دری کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ملزم کو گاؤں والوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا ہے،
وہیں بدھ کو درج ایف آئی آر کا حوالہ دیتے ہوئے پولیس ذرائع نے بتایا کہ کنورگاؤں تھانہ علاقہ کے تحت ایک گاؤں کی رہنے والی ایک 15 سالہ لڑکی منگل کی آدھی رات اپنے گھر کے قریب گنے کے کھیت میں قضائے حاجت کیلئے گئی تھی۔ ایف آئی آر کے مطابق گاؤں کے رہنے والے رجنیش نامی شخص نے اسے دیکھا اور کھیت میں اس کے ساتھ منھ کالا کیا۔
نابالغہ کی چیخ سن کر گاؤں والے اور اہل خانہ موقع پر پہنچے تو رجنیش بھاگنے کی کوشش کی لیکن وہ موقع پر پکڑا گیا۔اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر ملزم کو گرفتار کر لیا۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے اہل خانہ کی شکایت پر ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔