قومی

بجرنگ منی کی گرفتاری پر ہنگامہ ،حامیوں پر لاٹھی چارج، علاقے میں سیکورٹی بڑھائی گئی

سیتاپور14اپریل(ہندوستان اردو ٹائمز) اب ٹرینڈیہ ہوگیاہے کہ خوب جم کراشتعال انگیزی کی جاتی ہے پھرگرفتاری ہوبھی گئی تومجرم کی حمایت میںلوگ سڑک پراترجاتے ہیں یعنی اشتعال انگیزی کی بھی حمایت زورسے کی جارہی ہے۔یتی نرسمہانندمعاملے میں بھی یہی ہوا۔ بالآخراسے ضمانت مل گئی ۔

سیتا پور ضلع میں مسلم خواتین کو عصمت دری کی دھمکی دینے والے مہنت بجرنگ منی کو یوپی میں گرفتار کیاگیاہے۔ کل رات نفرت انگیز تقریر کرنے والے بجرنگ منی کی گرفتاری کے بعد سیتاپور میں کشیدگی کی صورتحال ہے۔ بجرنگ دل کے سینکڑوں حامی دیر رات سیتا پور کے خیر گڑھ تھانے میں جمع ہوئے تھے، جس کے بعد پولس نے بجرنگ کے حامیوں پر لاٹھی چارج کیا۔ سیتا پور کے کئی علاقوں میں پی اے سی کو تعینات کیاگیاہے۔ مساجد کے باہر بھی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ امن و امان کے پیش نظر بجرنگ کو رات ہی میں جج کے سامنے پیش کیا گیا جہاں پیشی کے بعد بجرنگ کو 14 دن کے لیے عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔ اسے رات ہی میں جج کے سامنے پیش کیا گیا تھا،

پولیس نے بدامنی کے امکان کے پیش نظر رات میں بجرنگ کو جج کے سامنے پیش کیا تھا۔ غور طلب ہے کہ یوپی پولس نے اس معاملے میں چھ بار ایف آئی آر درج کی ہے۔ یہ ایف آئی آر مہنت کی نفرت انگیز تقریرکی وائرل ویڈیو پر لوگوں کی ناراضگی کے بعد درج کی گئی ہے۔ قومی کمیشن برائے خواتین نے بھی نفرت انگیز تقریر کا نوٹس لیا تھا۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button