قومی

باڑمیر میں سڑک حادثہ میں دو سگے بھائیوں کی المناک ہلاکت

جے پور، 20 جون (ہندوستان اردو ٹائمز) راجستھان کے بارمیر ضلع میں پیر کو سڑک حادثے میں دو سگے بھائیوں کی المناک موت ہوگئی۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ پولیس نے اس کی اطلاع دی۔ سیوانا کے ایس ایچ او پریم رام نے بتایا کہ حادثہ گڈنال گاؤں میں اس وقت پیش آیا جب دو لوگ بائک پر جارہے تھے اور ایک گاڑی نے انہیں ٹکر مار دی۔

اس نے بتایا کہ ایک نوجوان امتحان دینے جا رہا تھا۔انہوں نے بتایا کہ حادثے میں زخمی ہونے والے نوجوانوں کو اسپتال لے جایا گیا جہاں علاج کے دوران ان کی موت ہوگئی۔

انہوں نے بتایا کہ مرنے والوں کی شناخت ہرے رام (21) اور جتیندر (20) کے طور پر کی گئی ہے۔حادثے کے بعد ایس یو وی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، مشتعل دیہاتیوں نے سڑک بلاک کر دی جسے پولیس اور مقامی عوامی نمائندوں نے سمجھانے کے بعد کھول دیا۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button