بالی ووڈ اداکاروں کے وہ حیران کن راز جو شاید آپ کو معلوم نہیں

ممبئی (ہندوستان اردو ٹائمز) شوبز انڈسٹری سے جڑے افراد کے بارے میں ان کے مداح جاننے کے لیے بے تاب رہتے ہیں، آج ہم آپ کو ان 6 بالی ووڈ سپر سٹارز کے کچھ ایسے ہی راز بتانے جارہے ہیں جن کے بارے میں کسی کو علم نہیں۔
دونوں کزنز کرینہ کپور اور رنبیر کپور انفارمیشن اور براڈکاسٹنگ انڈسٹری ہیں، انڈسٹری میں کیا چل رہا ہے، کس کا بریک اپ ہورہا ہے، کس کا افیئر چل رہا ہے، اس سب کے بارے میں کرینہ کپور کو علم ہوتا ہے۔
https://www.instagram.com/p/CUPlm3KMjWV/?utm_source=ig_web_copy_link
کوئی ایسی خبر نہیں جو اداکارہ نہ جانتی ہوں، کرینہ انڈسٹری کی معلومات جمع کرکے رنبیر کپور کو بتاتی ہیں اور پھر وہ آگے لوگوں کو بتاتے ہیں جس کا ذکر ایک بار کرن جوہر بھی کرچکے ہیں۔
بالی ووڈ کے معروف اداکار سدھارتھ ملہوترا جانوروں سے بے حد محبت کرتے ہیں، اگر کسی انسان کے ساتھ کچھ برا ہو تو ان کی آنکھوں میں آنسو نہیں آئیں گے لیکن اگر کسی جانور کو کوئی تکلیف پہنچے تو سدھارتھ زار و قطار ر پڑتے ہیں۔
بالی ووڈ کنگ خان شاہ رخ کا یہ راز ہے کہ وہ باتھ روم سے چار گھنٹے سے پہلے نہیں نکلتے، جیسے ہی شاہ رخ کہتے ہیں کہ میں باتھ روم جارہا ہوں تو فوراً ان کی اہلیہ گوری خان اور بچے سر پکڑ کر بیٹھ جاتے ہیں کہ اب یہ 4 گھنٹے سے پہلے نہیں نکلیں گے۔
https://www.instagram.com/p/CHGeB5BFFAb/?utm_source=ig_embed&ig_rid=93aa6ae7-c98e-4556-8318-7930703bc1b3
شاہ رخ کا ایک اور راز بھی ہے اور وہ یہ کہ اداکار ممبئی کے کسی کونے میں ہی کیوں نہ ہوں، انہیں جب فون کرکے پوچھا جائے کہ آپ کتنی دیر پر گھر یا فلم کے سیٹ پر پہنچیں گے تو ان کا جواب ‘بس دس منٹ’ ہی ہوتا ہے۔
انوشکا بھی اداکار سدھارتھ ملہوترا کی طرح جانوروں سے بے حد محبت کرتی ہیں، انوشکا فلم ‘اے دل ہے مشکل’ کی عکس بندی میں مصروف تھیں کہ دوران شوٹنگ ایک کتا سڑک پار کررہا تھا، اداکارہ سین کے درمیان ہی اس کی جانب لپکیں اور اسے گود میں اٹھا لیا تاہم ان کے ساتھ اداکار اور ہدایتکار سمجھے کہ انوشکا کو سین کے دوران دورہ پڑا ہے۔
ڈمپل گرل دیپیکا پڈوکون کا راز یہ ہے کہ وہ حد سے زیادہ حساس ہیں، ان کا دل بہت نازک ہے اور وہ بہت ہی آسانی سے رو لیتی ہیں۔