کشمیر

بارہمولہ تصادم: ایک عدم شناخت جنگجو ہلاک، آپریشن جاری

سری نگر،30جولائی (ہندوستان اردو ٹائمز) شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے وانی گام بالا علاقے میں تصادم آرائی کے دوران ایک عدم شناخت جنگجو مارا گیا جبکہ تلاشی آپریشن ہنوز جاری ہے۔ کشمیر زون پولیس نے اپنے ایک ٹویٹ میں اپ ڈیٹ فراہم کرتے ہوئے کہاکہ بارہمولہ انکاؤنٹر: ایک جنگجو مارا گیا جبکہ تلاشی آپریشن ہنوز جاری ہے۔

قبل ازیں ذرائع نے بتایا کہ فوج اور پولیس نے ایک مشترکہ ٹیم نے ہفتے کی علی الصبح بارہمولہ کے وانی گام بالا علاقہ کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ جوں ہی تلاشی آپریشن کی ایک ٹیم مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچی تو وہاں چھپے جنگجوؤں نے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان تصادم چھڑ گیا۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button