کھیل

بابر اعظم نے آؤٹ آف فارم ویراٹ کوہلی کا بڑھایا حوصلہ، ہر طرف ہورہی ہےتعریف

کھیل (ہندوستان اردو ٹائمز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے آؤٹ آف فارم ویراٹ کوہلی کا حوصلہ بڑھانے کے لیے پیغام جاری کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بابر اعظم نے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اپنی اور ویرات کوہلی کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں لی گئی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ”مضبوط رہیں، یہ وقت بھی گزر جائے گا”۔ جس کے لیئے ہر طرف بابر اعظم کی تعریف ہورہی ہے

واضح رہے کہ ہندوستان کے اسٹار بیٹر ویراٹ کوہلی ان دنوں ناقص کارکردگی کی وجہ سے  تنقید کی زد میں ہیں ، حالیہ انگلینڈ دورے پر بھی وراٹ نے کسی بھی فارمیٹ میں کچھ اچھا مظاہرہ نہیں کیا ہے اسی لیئے ہندوستانی کرکٹ بورڈ نے دورۂ ویسٹ انڈیز کے لیے بھی ویراٹ کوہلی کو ٹیم سے باہر کر دیا ہے ۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button