بنگال

ای ڈی نے ممتا بنرجی کے بھتیجے ابھیشیک بنرجی اور بیوی روجیرا کو بھیجا سمن،اگلے ہفتے ہوگی پوچھ گچھ

بنگال،17؍مارچ (ہندوستان اردو ٹائمز) مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے بھتیجے ابھیشیک بنرجی کو کوئلہ گھوٹالہ معاملے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا ہے۔ مرکزی تحقیقاتی ایجنسی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ اگلے ہفتے ابھیشیک بنرجی سے پوچھ گچھ کرے گی۔

اس سے پہلے بھی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کوئلہ گھوٹالہ معاملے میں ٹی ایم سی لیڈر ابھیشیک بنرجی سے کئی بار پوچھ گچھ کر چکا ہے۔ نیزابھیشیک بنرجی کے علاوہ ان کی اہلیہ روجیرا کو بھی نیا سمن بھیج کر پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا گیا ہے۔انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ذرائع کے مطابق 21 مارچ کو ابھیشیک بنرجی کو پوچھ گچھ کے لیے طلب کیاگیا ہے۔ جبکہ 22 مارچ کو ای ڈی کی ٹیم ابھیشیک بنرجی کی بیوی روجیرا بنرجی سے پوچھ گچھ کرے گی۔

واضح رہے کہ ای ڈی نے اس سے قبل ترنمول کانگریس لیڈر ابھیشیک بنرجی کی بیوی روجیرا بنرجی کو بھی پوچھ گچھ کے لیے سمن جاری کیا تھا۔ لیکن وہ سمن کے بعد بھی پیش نہیں ہو رہی تھیں۔ اس کے بعد ای ڈی نے روجیرا بنرجی کے خلاف پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button