کشمیر

ای ڈی نے عمر عبداللہ سے جموں و کشمیر بینک کے سلسلے میں پوچھ گچھ کی

نئی دہلی7اپریل(ہندوستان اردو ٹائمز) انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے جمعرات کو جموں و کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ عمرعبداللہ سے دہلی میں جموں و کشمیر (جے اینڈ کے) بینک کے ذریعہ ایک عمارت کی خریداری کے سلسلے میں پوچھ گچھ کی ہے۔

حکام نے یہ جانکاری دی ہے۔یہ عمارت تقریباً 12 سال قبل خریدی گئی تھی۔انہوں نے کہاہے کہ نیشنل کانفرنس کے رہنما آج صبح وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے ہیڈکوارٹر پہنچے، جہاں ان کے بیانات ریکارڈ کیے جا رہے ہیں۔حکام نے بتایا کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے اس سال کے شروع میں اس سلسلے میں ایک کیس درج کیا تھا۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button