ای ڈی نے ایم وے انڈیا کی 757 کروڑ روپے کی جائیدادضبط کی

نئی دہلی، 18 اپریل (ہندوستان اردو ٹائمز) ایم وے انڈیا کے 757 کروڑ روپے سے زیادہ کے اثاثے، ملٹی لیول مارکیٹنگ (ایم ایل ایم) اسکیم کو فروغ دینے والی کمپنی کو منی لانڈرنگ کی روک تھام کے قانون کے تحت ضبط کیا گیا ہے۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے پیر کو یہ اطلاع دی۔
تحقیقاتی ایجنسی نے ایک بیان میں کہا کہ ایم وے انڈیا انٹرپرائزز پرائیویٹ لمیٹڈ کی عارضی طور پر ضبط جائیدادوں میں زمین اور فیکٹری کی عمارت، پلانٹ اور مشینری، گاڑیاں، بینک اکاؤنٹس اور تمل ناڈو کے ڈنڈیگل ضلع میں فکسڈ ڈپازٹ شامل ہیں۔منی لانڈرنگ کی روک تھام کے قانون (پی ایم ایل اے) کے تحت ضبط 757.77 کروڑ روپے کے کل اثاثوں میں سے غیر منقولہ اور منقولہ اثاثوں کی مالیت 411.83 کروڑ روپے ہے،
جبکہ ایم وے سے تعلق رکھنے والے 36 بینک کھاتوں میں جمع شدہ رقم 345.94 کروڑ روپے ہے۔وفاقی ایجنسی نے کمپنی پر ملٹی لیول مارکیٹنگ بدعنوانی کا الزام لگایا جہاں کمپنی کی طرف سے پیش کی جانے والی زیادہ تر مصنوعات کی قیمتیںاوپن مارکیٹ میں دستیاب معروف مینوفیکچررز کی متبادل مقبول مصنوعات کے مقابلے میں بہت زیادہ تھیں۔