عجیب و غریب

ایک ساتھ چھ خواتین کو بنایا بیوی، پھر ہوا کچھ ایسا، جان کر رہ جائیں گے دنگ

پرانے زمانے میں ایک بادشاہ کی کئی ملکائیں ہوتی تھیں۔ آپ نے ٹی وی پر ایسی کئی کہانیاں پڑھی اور دیکھی ہوں گی، لیکن آج ہم آپ کو ایک ایسے شخص کی کہانی بتائیں گے، جس کی ایک یا دو نہیں بلکہ 6 بیویاں ہیں۔ یہ سن کر آپ چونک گئے ہوں گے، لیکن یہ سولہ آنے سچ ہے۔ آندھرا پردیش کے منگلاگری کے رہنے والے اڈاپا شیو شنکر بابو نے چھ شادیاں کی ہیں اور سبھی بیویاں الگ الگ رہتی ہیں۔ کوئی بھی بیوی ایک دوسرے کے بارے میں نہیں جانتی تھی۔

تاہم ایک مرتبہ پہلی بیوی کو شوہر پر شک ہوا تو اس نے شوہر کا موبائل چیک کیا ۔ پھر اس پورے معاملہ کا انکشاف ہوا ، جس کے بعد بیوی نے تھانے میں شکایت درج کرائی۔

جانچ میں پتہ چلا کہ اس شخص کی 6 بیویاں ہیں ۔ یہ بات جان کر پولیس بھی دنگ رہ گئی۔ اس کا انکشاف کرتے ہوئے پولیس نے بتایا کہ بیویوں میں سے کوئی بھی ایک دوسرے کو نہیں جانتی ہیں

پولیس نے بتایا کہ شک ہے کہ اس شخص کی مزید بیویاں ہوسکتی ہیں۔ فی الحال پولیس نے بیوی کی شکایت پر مقدمہ درج کر کے ملزم شوہر کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ ملزم کمزور مطلقہ خواتین کو میٹریمونیل سائٹس پر نشانہ بناتا تھا۔ ملزم خود کو سافٹ ویئر انجینئر بتاتا تھا

ملزم اپنی باتوں میں خواتین کو پھنساتا تھا اور شادی کرنے کی بات کرتا تھا، جس کی وجہ سے خواتین آسانی سے ان کی باتوں میں آ جاتی تھیں

اس شخص نے منصوبہ بنایا تھا کہ وہ کئی خواتین سے شادی کرے گا اور چند دنوں کے بعد نقدی اور زیورات لے کر فرار ہو جائے گا،تاہم حیدرآباد پولیس نے ملزم کو وشاکھاپٹنم سے گرفتار کرلیا ہے اور سختی سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے

 

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button