حیدرآباد

ایڈیٹر انچیف منصف عبدالجلیل کے ہاتھوں بچوں کا تربیتی نصاب ونماز کے رنگین چارٹ کا رسم اجراء

حیدرآباد(ہندوستان اردو ٹائمز) ماں کی گود بچوں کی پہلی درسگاہ ہے ۔نصاب میں اخلاق ،آداب زندگی ،وضو نماز کو شامل کیاگیا ہے اور رسول اللہ کی سنتوں پرمشتمل ہے۔ بچہ سات سال کا ہوجائے تو نماز کی عادت ڈالو اور دس سال کا ہوجائے نمازنہ پڑھے تو مارو اور بستر الگ کردو ۔میں ذمہ داران اصلاح معاشرہ وازالہ منکرات (ہمہ مسالکی) کو اس چارٹ کی تیاری پرمبارک باد دیتا ہوں۔ان خیالات کااظہار ایڈیٹرانچیف روزنامہ منصف عبدالجلیل نے روزنامہ منصف کے دفتر خان لطیف خان اسٹیٹ میں کیا۔

انہوں نے کہاکہ مذہبی صفحہ اور بچو ںکے صفحہ پرتربیتی کورس کے مضامین شائع کئے جائیں گے اور اسے چھپواکر گھرگھر پہنچانے کی ترغیب دی جائے گی۔محمدنعیم الدین سابق خادم الحجاج وخادم اصلاح معاشرہ نے کہاکہ نئی نسل اخلاق، اداب ،نما ز اور روزہ سے تربیت پائے گی۔ اس سے ہمارا گھر اور معاشرہ صالح اور نیک بنے گا۔ مالدار واہل خیر اس کوبرائے ایصال ثواب یا اشتہارات کے ذریعہ چھپواکر عام کریں۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا میری امت بگاڑ کے زمانے میں سنت کو بھلادے گی یا فوت ہوگی۔ ان کوزندہ کرنے والے کو سب لوگو ںکا ثواب ملے گا اور ان کے ثواب میں کمی نہیں ہوگی۔

اس موقع پر مولانا ممشاد صدیقی ،ڈاکٹرناظم علی (سابق پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج مورتاژ) ،عبدالحمید خضر وآفس اسٹاف موجودتھے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9396420658پرربط پیدا کیاجاسکتا ہے۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button