دیوبند

ایڈیشنل چیف سکریٹری اور ضلع مجسٹریٹ سمیت اعلیٰ افسران نے کیا دارالعلوم دیوبند کا دورہ

دارالعلوم جیسے اسلامی ادارہ نے اپنے فن تعمیر میں ہندوستان کی مشترکہ تہذیب کے نمونے پیش کئے ہیں: رجنیش دوبے

دیوبند، 14؍ جنوری (رضوان سلمانی) ایڈیشنل چیف سکریٹری اور نوڈل آفیسر رجنیش دوبے اور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سمیت اعلیٰ افسران عالمی شہرت یافتہ اسلامی تعلیمی ادارہ دارالعلوم دیوبند پہنچے اور مہتمم مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی و دیگر ذمہ داران سے ملاقات کر دارالعلوم دیوبند کی خدمات کی ستائش کی۔آج دارالعلوم دیوبند پہنچے ایڈیشنل چیف سکریٹری رجنیش دوبے اور ضلع مجسٹریٹ اکھلیش سنگھ نے دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی اور دیگر ذمہ داران سے ملاقات کے ساتھ ادارہ کا دورہ کیا اور یہاں کی تاریخی لائبریری میں موجود قیمتی اور نایاب کتابوں کو دیکھ کر اُنکی خوب تعریف کی۔

اس موقع پر مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی نے افسران کے سامنے دارالعلوم دیوبند کی تاریخ پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ یہ ادارہ 1866 میں قائم ہوا تھا جس نے ملک کی آزادی میں بنیادی کردار ادا کیا ہے اور آزادی کے بعد سے یہ ادارہ ملک کی تعمیر و ترقی میں بھی نہایت اہم رول ادا کر رہا ہے۔ یہ خالص مذہبی تعلیمی ادارہ ہے جس نے ہمیشہ امن وشانتی اور بھائی چارے کا پیغام دیا ہے۔ اس دوران مفتی ابوالقاسم نعمانی نے دارالعلوم کی تاریخ سے متعلق کتابیں بھی افسران کو پیش کیں۔اترپردیش کے ایڈیشنل چیف سکریٹری رجنیش دوبے نے آج دارالعلوم دیوبند کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کا طرزتعمیراور تہذیب میں رچا بسا ماحول دیکھ کر سمرقند وبخارا کی یاد تازہ ہوگئی۔

خاص بات یہ ہے کہ دارالعلوم جیسے اسلام ادارہ نے اپنے فن تعمیر میں ہندوستان کی مشترکہ تہذیب کے نمونے پیش کئے ہیں’’شستہ اردو میں شاعرانہ اسلوب اختیار کرتے ہوئے مسٹر دوبے نے دارالعلوم کو ہندوستانی تہذیب و ثقافت اور درسگاہ علوم اسلامیہ کا مثالی مرکز قرار دیا۔ایڈیشنل چیف سکریٹری رجنیش کمار دوبے نے بتایا کہ یہ رسمی دورہ ہے، دارالعلوم دیوبند کے بارے میں بہت کچھ سنا اور پڑھا ہے، کافی دنوں سے یہاں آنے کی خواہش تھی، آج یہاں پہنچ کر بہت اچھا لگا، ادارہ کے ذمہ داران سے ملاقات کی اور بہت خوشگوار ماحول میں علمی گفتگو ہوئی۔ ساتھ ہی ادارے کی تاریخی لائبریری کو دیکھ کر خوشی ہوئی، جہاں نایاب اور تاریخی کتابیں موجود ہیں۔ افسران نے لائبریری وغیرہ کے ساتھ دارالعلوم دیوبند کی مشہور مسجد رشید کے علاوہ ادارے کی قدیم اور تاریخی عمارتوں کا بھی معائنہ کیا۔ضلع مجسٹریٹ اکھلیش سنگھ نے کہا کہ یہ رسمی دورہ ہے، دارالعلوم دیکھنے یہاں پہنچے ہیں۔

ادارے کی ذمہ داران سے نہایت خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی۔ کووڈ رہنما خطوط پر عمل کرنے کی اپیل کرتے ہوئے انہوں نے ماسک وغیرہ کا مسلسل استعمال کرنے اور ڈبل ویکسینیشن کروانے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو مل کر کورونا سے لڑنا ہے، سب کے تعاون کی ضرورت ہے اور ویکسینیشن و گائیڈ لائنز پر عمل کرنا لازمی ہے۔اس دوران ضلع مجسٹریٹ نے کورونا سے بچنے کے لئے ادارے کے تعاون کا بھی شکریہ ادا کیا اور انہو ںنے کہا کہ محکمہ صحت کی جانب سے جاری کی گئی گائڈ لائن پر پورے طریقے پر عمل کرنا چاہئے ، تبھی ہم اس مرض سے چھٹکارا پاسکتے ہیں۔ اس موقع پر نگر نگم کمشنر گیانیندر سنگھ، سی ڈی او وجے کمار، ایس ڈی ایم دیپک کمار، دارالعلوم دیوبند کے نائب مہتمم مولانا عبدالخالق مدراسی، نائب مہتمم مفتی راشد اعظمی، مولانا منیر الدین قاسمی،تنظیم وترقی کے نائب ناظم اشرف عثمانی، جامع مسجد سہارنپور کے منیجر مولانا فرید مظاہری، مولانا حسین مدنی، پنڈت ستیندر شرما، مولانا مرتضیٰ، مولانا اسجد اور مولانا عبدالملک سمیت ادارے کے دیگر ذمہ داران اور افسران موجود رہے۔

Tags

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ کاخیرمقدم ہے، اپنے مضامین ومقالات،ادب و کالم اور خبریں ہمیں نیچے دیئے گئے میل پر ارسال فرماکر ممنون ہوں info@hindustanurdutimes.com

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close

adana escort adıyaman escort afyon escort ağrı escort aksaray escort amasya escort ankara escort antalya escort ardahan escort artvin escort aydın escort balıkesir escort bartın escort batman escort bayburt escort bilecik escort bingöl escort bitlis escort bolu escort burdur escort bursa escort çanakkale escort çankırı escort çorum escort denizli escort diyarbakır escort düzce escort edirne escort elazığ escort erzincan escort erzurum escort eskişehir escort gaziantep escort gebze escort giresun escort gümüşhane escort hakkari escort hatay escort ığdır escort ısparta escort istanbul escort izmir escort izmit escort kahramanmaraş escort karabük escort karaman escort kars escort kastamonu escort kayseri escort kilis escort kırıkkale escort kırklareli escort kırşehir escort kocaeli escort konya escort kütahya escort malatya escort manisa escort mardin escort mersin escort muğla escort muş escort nevşehir escort niğde escort ordu escort osmaniye escort rize escort sakarya escort samsun escort şanlıurfa escort siirt escort sinop escort şırnak escort sivas escort tekirdağ escort tokat escort trabzon escort tunceli escort uşak escort van escort yalova escort yozgat escort zonguldak escort