پنجاب

این آئی اے نے پنجاب پولیس کے انٹیلی جنس ہیڈ کوارٹر پر حملہ کرنے والے شخص کوکیا گرفتار

چنڈی گڑھ، 25جنوری (ہندوستان اردو ٹائمز) نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے مئی 2022 میں موہالی میں پنجاب پولیس کے انٹیلی جنس ہیڈ کوارٹر پر راکٹ گرنیڈ سے حملہ کرنے والے مرکزی شوٹر دیپک رنگا کو گرفتار کرلیا ہے۔ دیپک رنگا کینیڈین گینگسٹر سے دہشت گرد بنے لکھ بیر سنگھ سندھو عرف لنڈا اور ہرویندر سنگھ سندھو عرف رندا کا قریبی ساتھی ہے۔این آئی اے کے مطابق پنجاب پولیس کے انٹیلی جنس ہیڈکوارٹر پر گرینیڈ حملے کے علاوہ دیپال رنگا قتل سمیت کئی دیگر پرتشدد واقعات میں ملوث رہا ہے۔ دیپک رنگا کو رنڈا اور لنڈا سے دہشت گردی کی فنڈز اور لاجسٹک سپورٹ مسلسل ملنے کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے ۔یہ واقعہ پنجاب پولیس کے سکیورٹی نظام میں بہت بڑی دراڑ بھی سمجھا جا رہا ہے۔

دہشت گردوں تک پہنچنے والا اسلحہ منشیات اسمگلروں کے ذریعے پہنچایا جا رہا ہے۔ اس حملے کے بعد سی ایم بھگونت مان نے سخت وارننگ دی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ پولیس موہالی میں ہونے والے دھماکے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ جو بھی ہمارے پنجاب کا ماحول خراب کرنے کی کوشش کرے گا، اسے بخشا نہیں جائے گا۔پنجاب کے شہر موہالی میں مئی 2022 کی دیر شام کو پنجاب پولیس کے انٹیلی جنس (انٹیلی جنس) یونٹ کے ہیڈ کوارٹر کی عمارت پر راکٹ حملہ ہواتھا۔ اس حملے کے بعد پولیس اور ریاستی حکومت میں کھلبلی مچ گئی۔ حملہ ہوتے ہی وزیر اعلیٰ بھگونت مان نے ڈی جی پی سے پورے معاملے کی جانکاری لی تھی۔ اس کے ساتھ ہی پنجاب پولیس نے گردونواح میں سکیورٹی سخت کر دی تھی۔

خیال رہے کہ پنجاب پولیس کے ایک خفیہ خط میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی ہندوستان میں دہشت پھیلانے کی ہائبرڈ منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ آئی ایس آئی بیرون ملک بیٹھے خالصتانی دہشت گردوں اوراس ک غنڈوں کو متحد کر رہی ہے۔ اس کا مقصد بیرون ملک بیٹھے دہشت گردوں کی ایک ہائبرڈ مجرمانہ تنظیم اور پنجاب کے غنڈوں کا نیٹ ورک بنانا ہے جس کے لیے گینگسٹر ہرویندر سنگھ ردا کو ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button