دیوبندیوپی

ایس آئی او کی جانب سے محسن انسانیت ؐ کوئز مسابقہ،فیروزآباد کی رمشا زاہد نے دوسری پوزیشن حاصل کرکے علاقے کا نام روشن کیا

فیروز آباد(پریس ریلیز) طلبہ تنظیم اسٹوڈنٹ اسلامک آرگنائزیشن (ایس ا?ئی او) دہلی کے زیراہتمام ماہ ربیع الاول کی مناسبت سے ’’محسن انسانیت ‘‘ کوئز مسابقہ کا انعقاد کیاگیا تھا۔ یہ مسابقہ آن لائن منعقد کیاگیا، اس میں ملک بھر سے طلبہ وطالبات شریک ہوئے جس کی مجموعی تعداد تین ہزار کے قریب تھی۔ مسابقہ میں شرکت کے لیے مساہمین کو پی ڈی ایف کتابیں بھی مہیا کرائی گئی تھیں۔ ۲؍ اکتوبر کو ہندی اور انگلش زبانوں میں آن لائن امتحان لیاگیا، اس مسابقے میں امتیازی نمبرات حاصل کرنے والے ٹاپ تین طلبہ کے لئے ایس آئی او کی جانب سے انعامات دئیے گئے اور اور شرکت کرنے والے ہر طالب علم کو توصیفی اسناد سے نوازا گیا۔

پہلا انعام عازمینہ عروض کولکاتہ کو 97.9فیصد نمبرات حاصل کرنے پر دس ہزار کا انعام دیاگیا ، دوسرے انعام کے لئے فیروزآباد کی مردم خیز سرزمین سے تعلق رکھنے والی رمشا زاہد قرار پائی انہیں پانچ ہزار کی رقم دی گئی۔ انہوں نے 96؍فیصد نمبرات حاصل کیے تھے۔ تیسرا انعام راجستھان سے تعلق رکھنے والے واثق کو تین ہزار کی شکل میں دیاگیا۔

واضح رہے کہ دوسرا انعام حاصل کرنے والی رمشا زاہد عصری و دینی دونوں علوم پر مکمل عبور رکھتی ہیں۔ انہوں نے معروف عالم دین اعلم مصطفیٰ یعقوبی کی سرپرستی میں اسلامک سینٹر سے چھ سالہ دینی تعلیم پر مبنی کورس مکمل کی ہیںاور اعلیٰ عصری علوم کے لئے گرہ یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں،انہیں کیلی گرافی کا بھی شوق ہے، اپنے شوق کی تسکین کے لئے وہ گھر پر ہی اعلیٰ معیار کی کتابت کرتی رہتی ہیں۔

رمشا زاہد کی دوسری پوزیشن آنے پر علاقہ میں خوشی کی لہر ہے۔ ان کے اہل خانہ ان کی مزید ترقیات کے لئے دعا گو ہیں۔واضح رہے کہ 2019ء ‘ میں اسلامک سینٹر فیروز آباد کے زیر اہتمام اور مولانا اعلم مصطفیٰ یعقوبی کی نگرانی میں ضلعی سطح پر ایک مسابقہ کا انعقاد عمل میں آیا تھا جس میں رمشا زاہد نے اول انعام دس ہزار روپئے کی صورت میں حاصل کیا تھا۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button