بین الاقوامی

ایران سے چین جارہے طیارہ میں بم کی خبر، دہلی۔جے پور میں لینڈنگ کی اجازت نہیں

نئی دہلی : ایرن کے تہران سے چین جانے والی ایک فلائٹ میں بم رکھے ہونے کی اطلاع ملی ہے ۔ تہران سے چین جارہے طیارہ میں بم کی خبر کے بعد اس نے دہلی میں ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت مانگی، جس کو نامنظور کئے جانے کے بعد فلائٹ چین کی طرف بڑھ گئی اور ہندوستانی فضائی حدود کو چھوڑ دیا ۔ ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ایران کے تہران سے چین میں گوانگجھو کے راستے میں مہان ایئر نے دہلی ہوائی اڈے کے اے ٹی سی سے رابطہ کیا تھا ۔ ایئرلائن کو دہلی میں ایمرجنسی لینڈنگ کرنے کیلئے بم کی دھمکی ملی تھی ۔ دہلی اے ٹی سی نے طیارہ کو جے پور جانے کا مشورہ دیا، لیکن طیارہ کے پائلٹ نے منع کردیا اور ہندوستانی ہوائی حدود کو چھوڑ دیا ۔

نیوز ایجنسی اے این آئی کی خبر میں کہا گیا ہے کہ ہندوستانی ہوائی حدود میں ایرانی مسافر طیارہ میں بم ہونے کی دھمکی ملی ہے ۔ یہ طیارہ چین جارہا ہے ۔ اس کے بعد انڈین ایئرفورس کو الرٹ کیا گیا اور کئی آئی اے ایف جیٹس نے اڑان بھری ہے ۔ طیارہ میں بم کی اطلاع ہونے کے بعد جودھپور اور پنجاب سے ایئرفورس کے سکھوئی 30 جنگی جہاز نے طیارہ کی نگرانی کرنے کیلئے اڑان بھری ۔ کہا جارہا ہے کہ ایران کا مسافر طیارہ اب چین کی جانب بڑھ رہا ہے ۔ سیکورٹی ایجنسیاں طیارہ کی نگرانی کررہی ہیں ۔

جبکہ پہلے آرہی خبروں میں کہا گیا تھا کہ فلائٹ کو ڈائیورٹ کردیا گیا ہے ۔ بتایا جارہا تھا کہ جے پور میں ایمرجنسی لینڈنگ کیلئے فلائٹ کو ڈائیورٹ کردیا گیا تھا ۔ ایئر ٹریفک کنٹرول کو یہ اطلاع فلائٹ سے ملی، جس کے بعد سبھی ایجنسیوں کو یہ جانکاری دیدی گئی ۔

فی الحال یہ فلائٹ ابھی کہاں ہے، اس کو لے کر کوئی جانکاری نہیں ملی ہے ۔ اس کے بارے میں دہلی فائر محکمہ کو بھی اطلاع ملی ہے ۔ دہلی پولیس اور دیگر ایجنسیاں بھی معاملہ کی جانچ میں مصروف ہوگئی ہیں ۔ اس جانکاری کے ملنے کے بعد سبھی سیکورٹی ایجنسیوں کو آگاہ کردیا گیا ہے ۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button