عجیب و غریبقومی

ایئرپورٹ پر تلاشی کے دوران مسافر کے سامان سے 10 کلو مٹر برآمد،دیکھ کرسیکیورٹی حکام بھی حیران

جے پور (ہندوستان اردو ٹائمز) جے پور ائیرپورٹ پرگزشتہ دنوں جب ایک پولیس آفیسرو تلاشی کیلئے روکا گیا تو اس کے بیگ سے ایک ایسی منفرد شے برآمد ہوئی جسے دیکھ کر سکیورٹی اہلکار سوچ میں پڑ گئے۔

میڈیا کے مطابق جے پور ائیر پورٹ پر ٹرانسپورٹ کمشنر ارون بوتھرا کے سامان کو تلاشی کیلئے سکینر سے گزارا گیا تو اس میں ممنوعہ سامان کی نشاندہی ہوئی تاہم جب اس بیگ کوکھولا تو اس میں کوئی ہیروئن،سونا یا غیر ملکی کرنسی نہیں بلکہ 10 کلو مٹر برآمد ہوئے۔رپورٹس کے مطابق یہ دیکھ کر سکیورٹی اہلکار حیران ہوگئے تاہم پوچھے جانے پر آفیسر بتایا کہ یہ مٹر مجھے 40 روپے فی کلو مل رہے تھے اس لیے میں نے 10 کلو لے لیے۔تاہم اس کے بعد آگے ائیر پورٹ پر کیا ہوا اس کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں لیکن خیال کیا جارہا ہے کہ یہ حیران کن منظر دیکھ سکیورٹی حکام نے پولیس آفیسرو آرام سے جہاز پر بیٹھنے دیا ہوگا۔

بعد ازاں پولیس آفیسرنے بدھ کے روز ائیر پورٹ پر پیش آئے واقعے کو سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیا۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button