اہم خبریں

کانگریس کے ابھرتے ہوئے رہنما اور 42 سالہ ایم ایل اے آزاد زمان کا انتقال

شیلانگ،04؍مارچ(آئی این ایس انڈیا) میگھالیہ کے راج بالا سے کانگریس کے موجودہ ممبر اسمبلی اور پارٹی کے ابھرتے ہوئے نوجوان رہنما ڈاکٹر آزاد زمان کا آج انتقال ہوگیا ۔ آج صبح 2 بجے کے انہیں دل کا دورہ پڑا۔ 42 سالہ زمان کی موت سے ریاست میں کانگریس کو ایک بڑا جھٹکالگا ہے۔ وہ میگھالیہ میں کانگریس کے ابھرتے ہوئے ستارے تھے۔میگھالیہ کے وزیر اعلی کونراڈ سنگما نے زمان کے اچانک انتقال پر غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا میںمیگھالیہ کے معزز ایم ایل اے ڈاکٹر آزاد زمان کے اچانک انتقال پر حیرت اور غمزدہ ہوں۔ گارو ہل کے میدانی علاقوں سے متحرک اور ایک نوجوان رہنما تھے ، جنہوں نے لوگوں کے لئے انتھک محنت کی۔ ان کے اہل خانہ کے ساتھ میری ہمدردی اور تعزیت ہے۔ بنگلور کے راجیو گاندھی یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز سے ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کرنے والے آزاد زمان نے 2018 میں پہلی بار میگھالیہ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں کامیابی حاصل کی۔ یہ ان کا دوسرا الیکشن تھا۔ 2013 میں وہ آزاد امیدوار کے طور پر انتخاب لڑا تھا لیکن وہ اساہل ڈی شیرا سے ہار گئے تھے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close