اہم خبریں

ایک دن کی راحت کے بعد پٹرول – ڈیزل کی قیمتوں میںپھر اضافہ، ممبئی میں پٹرول 103 روپئے فی لیٹرسے متجاوز

نئی دہلی ،18؍ جون (ہندوستان اردو ڈائمز) ملک میں پٹرول ڈیزل کی قیمتیں رکنے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ ایک دن کی راحت کے بعد 18 جون 2021 جمعہ کو آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے فیول آئل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کیا ہے۔ آج پٹرول کی قیمتوں میں 28 سے 30 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمتوں میں 26 سے 27 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے۔ ملک کے بہت سے مقامات پر پیٹرول کی قیمت 100 کو عبور کرچکی ہے ، جبکہ کچھ اضلاع ایسے بھی ہیں جہاں پٹرول 107 روپئے فی لیٹر سے زیادہ فروخت ہورہا ہے۔ آج کے اضافے کے بعد ممبئی میں پٹرول 103روپئے سے بھی اوپر جا پہنچا ہے۔4 مئی سے اب تک ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 27 بار اضافہ کیا گیا ہے۔ اس اضافے کی وجہ سے 4 مئی سے پٹرول 6.61 روپئے فی ، جبکہ ڈیزل 6.91 روپے فی لیٹر مہنگا ہوگیا ہے۔آج کے اضافے کے بعد دہلی میں پٹرول کی قیمت 96.93 روپئے فی لیٹر ہوگئی ہے،جبکہ ڈیزل 87.69 روپئے فی لیٹر ہوگیا ہے۔

ممبئی کے بارے میں بات کریں تو پیٹرول 103.08 روپئے فی لیٹر اور ڈیزل 94.14 روپئے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے۔ چنئی میں پٹرول 98.15 روپئے فی لیٹر اور ڈیزل 92.31 روپئے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے،کولکاتہ میں پٹرول کی قیمت 96.84 روپئے اور ڈیزل کی قیمت 90.54 روپئے فی لیٹر ہوگئی ہے۔پٹنہ میں پٹرول 99.00 روپئے فی لیٹر اور ڈیزل 93.01 روپئے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے۔ لکھنؤ میں پٹرول 94.14 روپئے اور ڈیزل 88.10 روپئے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے، بھوپال میں پٹرول کی قیمت 105.13 روپئے فی لیٹر جبکہ ڈیزل 96.35 روپئے فی لیٹر ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close