اہم خبریں

جے این یو کیس : عدالت نے تمام ملزمان سے چارج شیٹ کی کاپی دینے کو کہا

نئی دہلی15مارچ(آئی این ایس انڈیا) جے این یوکے غداری کیس میں عدالت نے آج دہلی پولیس کو جج کے سامنے پیش ہونے کے بعدکنہیا کمار اور دیگر کو چارج شیٹ کی کاپی دینے کی ہدایت کردی ہے۔ تمام ملزمان کو آج پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں پیش کیاگیاہے۔ کنہیا کمار کے وکیل نے عدالت سے استثنیٰ مانگا جس کے جواب میں عدالت نے کہاہے کہ ابھی استثنیٰ نہیں دیا جاسکتا۔عدالت کیس کی اگلی سماعت 7 اپریل کو ہوگی۔ بتادیں کہ دہلی حکومت سے بغاوت کے مقدمے میں کیس چلانے کی اجازت ملنے کے بعد ، عدالت نے آج تمام ملزمان کو عدالت میں پیش ہونے کے لیے طلب کیا۔ آج عدالت تمام ملزمان کو آگاہ کرے گی کہ دہلی حکومت نے ان کے خلاف مقدمہ چلانے کی اجازت دے دی ہے۔ جس کے بعد اگلی تاریخ دی جائے گی اور اس دن ہی ٹرائل شروع ہوگا۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close