اہم خبریں

بجٹ تقریر کے دوران کانگریس کے تین اراکین پارلیمنٹ کالے لباس میں پہونچے

نئی دہلی یکم فروری (آئی این ایس انڈیا) کانگریس کے تین ممبران پارلیمنٹ زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کالے لباس میں بجٹ تقریر کے دوران پیرکولوک سبھا پہنچے۔کانگریس کے لوک سبھا ممبران ، بلبیر سنگھ گل ، روینیت سنگھ بٹٹو اور گارجیت سنگھ اوجلا نے لکھا کہ کسانوں کی موت کا کالا قانون واپس لو اور میں کسان ہوں ، میں کھیت مزدور ہوں ، مجھے دھوکہ نہ دو۔ایوان میں پہنچنے سے قبل ان اراکین پارلیمنٹ نے لوک سبھا احاطے میں نعرے بازی کی اور زرعی قوانین کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ یہ اراکین پارلیمنٹ گذشتہ دو ماہ سے دہلی کے جنتر منتر پر ان قوانین کو واپس لینے کے مطالبے پر احتجاج کر رہے ہیں۔جب سیاہ لباس پہن کر پارلیمنٹ پہنچنے کے بارے میں پوچھا گیا تو بلبیر سنگھ گل نے کہاہے کہ کسان مہینوں سے احتجاج کررہے ہیں ، لیکن حکومت اس کی بات نہیں سن رہی ہے۔ہم نے ان قوانین کی مخالفت کرنے اور حکومت تک بات کے لیے یہ قدم اٹھایا ہے۔انہوں نے حکومت سے تینوں قوانین کو واپس لینے پر زور دیاہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close