اہم خبریں

راہل گاندھی کا وزیر اعلیٰ مودی پر طنز: تیزی سے بڑھتی ہوئی معیشت کو برباد کیسے کرنا ہے ، مودی سرکار سے سیکھیں

نئی دہلی ،28؍جنوری ( آئی این ایس انڈیا ) کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بجٹ اجلاس سے قبل نریندر مودی حکومت پر بڑا حملہ کیا ہے۔ کانگریس کے سابق صدر نے معیشت کے بارے میں ٹویٹ کیا ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی معیشت کو کیسے خراب کیا جائے یہ مودی حکومت سے سیکھیں۔ انہوں نے لکھا کہ مسٹر مودی حکومت سب کے سامنے سبق کی طرح ہے کہ دنیا کی تیزی سے بڑھتی ہوئی معیشت کو کیسے برباد کیا جائے۔ واضح رہے کہ بجٹ یکم فروری کو پیش کیا جائے گا۔ راہل گاندھی نے ایک بار پھر مرکزی حکومت سے اپیل کی کہ وہ تینوں زرعی مخالف قوانین کو واپس لیں۔ اہم بات یہ ہے کہ کسانوں کے گروپوں کی ٹریکٹر پریڈ کے دوران کئی مقامات پر پولیس سے جھڑپ ہوئی۔ اس کے بعد پولیس نے آنسو گیس کے گولے پھینکے اور کسان گروپوں پر لاٹھی چارج کیا۔ مظاہرین نے دہلی بارڈر کے ساتھ متعدد مقامات پر ناکہ بندی توڑ دی۔ واضح رہے کہ منگل کے روز کسان تنظیموں کے زیر اہتمام ٹریکٹر ریلی نے یوم جمہوریہ کے موقع پر تصادم کی شکل اختیار کرلی۔ اس میں 300 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ۔ آج کسانوں کے رہنما سنگھو بارڈر پر جمع ہوئے اور کسانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پر امن طریقے سے احتجاج کرتے رہیں گے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close