اہم خبریں

زبردست مہنگائی کے باجودسرکارجی ڈی پی یعنی گیس ،ڈیزل پٹرول سے کمانے میں مصروف

راہل گاندھی نے ایندھن کی مسلسل بڑھتی قیمتوں پرمودی حکومت کوگھیرا،ٹیکس وصولی پرطنزکیا

نئی دہلی24جنوری(آئی این ایس انڈیا) کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے اتوارکے روز ایندھن کی بڑھتی قیمتوں پر مرکزی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ لوگوں کو مہنگائی کا سامنا ہے اور مودی حکومت ٹیکسوں کی وصولی میں مصروف ہے۔ کانگریس کے سابق صدر نے یہ تبصرہ ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے ایک دن کے بعد ایک ہفتے میں چوتھی مرتبہ اعلیٰ سطح پرپہنچنے کے بعدکیاہے۔ کانگریس کے سابق صدر نے ٹویٹ کیاہے کہ مودی جی نے جی ڈی پی – گیس ، ڈیزل اور پیٹرول میں اضافہ کیاہے۔راہل گاندھی نے کہاہے کہ لوگ مہنگائی سے پریشان ہیں اور مودی سرکار ٹیکسوں کی وصولی میں مصروف ہے۔ مودی نے ’جی ڈی پی‘ یعنی گیس ڈیزل – پٹرول‘ کی قیمتوں میں زبردست اضافہ دیکھاہے۔ لوگ مہنگائی سے دوچارہیں ، مودی سرکار ٹیکس وصولی میں مصروف ہے۔اس سے پہلے راہل گاندھی نے بنگلورمیں کہاہے کہ میں من کی بات نہیں،بلکہ د ردبانٹنے آیاہوں۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close