اہم خبریں

مودی نے بائیڈن اورہیرس کو مبارکباددی

نئی دہلی 21جنوری(آئی این ایس انڈیا) جو بائیڈن امریکہ کے 46 ویں صدربنے۔ کملاہیرس نے نائب صدرکی حیثیت سے حلف لیا۔ وزیراعظم نریندرمودی نے سوشل میڈیا کے ذریعے بائیڈن اور ہیریس کو مبارکباد دی۔ وزیر اعظم مودی نے کہاہے کہ دونوں ممالک مشترکہ چیلنج کے لیے مل کر کام کریں گے۔ عالمی امن اورسلامتی کے لیے مل کر کام کرنے پر دونوں ممالک اپنے تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جائیں گے۔ انہوں نے بائیڈن کو مبارکباد پیش کی اور لکھا ہے کہ ریاستہائے متحدہ کا صدر منتخب ہونے پر آپ کو مبارکباد پیش کرتاہوں۔ آپ کے ساتھ کام کرنے میں بہت پرجوش ہوں میں آپ کے ایک کامیاب دورکی خواہش کرتا ہوں۔انہوں نے کہاہے کہ ہندوستان اور امریکہ کی شراکت اقدار پر مبنی ہے۔ ہمارا کثیرالجہتی دو طرفہ ایجنڈا ہے۔ میں ہندوستان اور امریکہ کے مابین اسٹریٹجک شراکت داری کو مستحکم کرنے کے لیے آپ کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہوں۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close