اہم خبریں

ٹیکہ کاری کے قومی دن کی تاریخ میں تبدیلی

نئی دہلی14جنوری(آئی این ایس انڈیا) دنیاکے اس سب سے بڑے ٹیکہ کاری کے کام کے تناظر میں ، صحت اور خاندانہ بہبود کی وزارت (ایم او ایچ ایف ڈبلیو)نے، صدر جمہوریہ ہند کے دفترکے ساتھ صلاح ومشورے کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ پولیو دوا پلانے کے دن کی تاریخ 31 جنوری2021ء (اتوار) کردی جائے ، جسے ٹیکہ کاری کا قومی دن (این آئی ڈی) یا ‘‘پولیو رویوار’’ بھی کہا جاتا ہے۔صدر جمہوریہ، قومی ٹیکہ کاری دن کا آغاز 30 جنوری 2021ء کی شام (ہفتہ)کو راشٹرپتی بھون میں دوپہر 11 بج کر 45 منٹ پر بچوں کو پولیو کی دوا پلا کرکریں گے۔یہ فیصلہ صحت کی وزارت کی بیان کردہ پالیسی کو نظر میں رکھتے ہوئے کیا گیا ہے، تاکہ اس بات کی یقین دہانی کرائی جاسکے کہ کوویڈ صحت خدمات اور غیر کووڈ لازمی صحت خدمات ، ایک دوسرے پر اثر انداز ہوئے بغیر ، تال میل کے ساتھ جاری رہیں۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close