اہم خبریں

مودی نے مکر سنکرتی ، پونگل اور ماگھا بیہوپرمبارکباد دی

نئی دہلی14جنوری(آئی این ایس انڈیا) وزیراعظم نریندر مودی نے جمعرات کو مکر سنکرانتی ، پونگل اور ماگھابیہو کے موقع پر وطن والوں کو مبارکباد پیش کی اور خواہش کی ہے کہ یہ تہوار ہر ایک کی زندگی میں خوشی اور خوشحالی کے ساتھ نئی توانائی اور جوش و خروش لائے۔ا نہوں نے ٹویٹ کیاہے کہ مکرسنکرانتی پر وطن عزیز کو بہت ساری مبارکباد۔ میری خواہش ہے کہ ہر ایک کی زندگی میں نئی توانائی اورنیاجوش پیداہو۔پونگل کی مبارکباد دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ یہ تہوار تامل ثقافت کی بہترین جھلک پیش کرتا ہے۔انہوں نے کہاہے کہ یہ تہوارہمیں فطرت کے ساتھ ہم آہنگی کے ساتھ رہنے اورہر ایک میں شفقت کے جذبے کو تقویت دینے کی ترغیب دیتاہے۔ماگ بیہو پر وزیر اعظم نے وطن عزیز کیخوشحالی کی خواہش کی۔ مکر سنکرانتی ایک ایسا تہوار ہے جو مختلف ریاستوں میں مختلف ناموں اور طریقوں کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ شمالی ہندوستان میں اسے مکر سنکرتی کہا جاتا ہے۔ یہ تمل ناڈومیں پونگل کے نام سے جانا جاتا ہے۔ آسام میں اسے ماگ بیہو کہا جاتا ہے اور گجرات میں اسے اتھارائن کہا جاتا ہے۔پنجاب اور ہریانہ میں اس وقت نئی فصلوں کا خیرمقدم کیا جاتا ہے اور لوہری کا تہوار منایا جاتا ہے۔اس دن ، پتنگ بازی کی بھی خصوصی اہمیت ہے اورلوگ بڑی خوشی سے پتنگ بازیاں کرتے ہیں۔گجرات میں اس دن پتنگ بازی کے بڑے پروگراموں کا انعقادکیاجاتاہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close