اہم خبریں

ساکشی مہاراج کے بیان پرسرجے والا نے کہا، حقیقت سامنے آگئی

نئی دہلی 14جنوری(آئی این ایس انڈیا) ساکشی مہاراج کے بیان پر کانگریس کے لیڈر سرجے والا نے سوشل میڈیا پر لکھاہے کہ اویسی کے ساتھ بی جے پی کے اتحادکی حقیقت سامنے آچکی ہے۔دراصل ساکشی مہاراج انائوسے دہلی جارہے تھے۔ راستے میں بی جے پی کارکنوں نے انہیں روک لیا اورقنوج کے علاقے میں ان کا خیرمقدم کیا۔ جب ساکشی مہاراج نے میڈیا کا سامنا کرتے ہوئے یہ بیان دیا تو ساکشی مہاراج نے یہ بھی کہاہے کہ اویسی کوخداطا قت دے،اویسی نے بہارمیں ہماری مددکی،اب بنگال اورپھریوپی میںہماری مددکریں گے۔ساکشی مہاراج کے اس دعوے اورانکشاف کے بعدمجلس دفاعی پوزیشن میں ہے اوراس کے پاس معقول جواب نہیں ہے۔ساکشی مہاراج نے یہ بھی کہاہے کہ بی جے پی سب کے لیے ترقی کی راہ پر چلنے والی پارٹی ہے۔ اب بی جے پی مسلمانوں کا اعتماد جیتنے اوران کی ترقی میں مصروف ہے۔ 65 سالوں سے ہندوستان کے مسلمانوں کو ڈرایا گیا کہ اگر بی جے پی آجائے گی تو وہ کھائے گی۔ ارے بھائی اگر ہم لہسن اور پیاز نہیں کھاتے ہیں تو مسلمان انہیں کیسے کھائیں گے۔ میرا خیال ہے کہ اب مسلمان یہ سمجھ گئے ہیں کہ ان کی واقعی اچھی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی ہے۔ بڑی تعداد میں مسلمان بی جے پی میں شامل ہو رہے ہیں۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close