اہم خبریں

16 جنوری کو CO-WIN ایپ کی ہوگی شروعات

نئی دہلی،13؍جنوری ( آئی این ایس انڈیا ) وزیر اعظم نریندر مودی 16 جنوری کو ملک میں کورونا ویکسینیشن کے مہم کا آغاز کرنے والے ہیں۔ اس کے ساتھ پی ایم مودی کو-ون ایپ کو بھی لانچ کریں گے۔ ملک میں 16 جنوری سے کورونا وائرس کے خلاف ویکسینیشن کی وسیع مہم شروع ہونے والی ہے ۔اگر دارالحکومت دہلی کی بات کریں تو لوک نارائن جئے پرکاش اسپتال میں ویکسین دینے کی مہم شروع ہوگی۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ اس پروگرام میں دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال ، وزیر صحت ستیندر جین شریک ہوسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ راجیو گاندھی سپر اسپیشلٹی ہاسپٹل میں بھی اس مہم کا آغاز کیا جائے گا ، جہاں کورونا ویکسین کو اسٹور کیا گیا ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ ملک میں دو ویکسین کی منظوری دی گئی ہے ، کووی شیلڈ اور کوویکسین۔ جس کی سپلائی گزشتہ دنوںمیں شروع کی گئی ہے اور اب یہ ویکسین ملک کی ہر ریاست میں پہنچائی جارہی ہے۔ ہندوستان میں کئی مراحل میں ویکسین دینے کا کام ہونا ہے۔ جس کا آغاز 16 جنوری سے ہوگا۔ابھی 3 کروڑ کورونا واریئرس کو ویکسین دی جائیں گے۔ فرنٹ لائن ورکرز کویہ ویکسین دی جائے گی ،50 سال سے زیادہ عمر کے افراد اور سنگین بیماری والے لوگوں کو یہ ویکسین دی جائے گی۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close