اہم خبریں

برڈفلو کے خطرہ کے باعث مرغے کی قیمتوں میں گراوٹ

نئی دہلی ،8جنوری ( آئی این ایس انڈیا ) مدھیہ پردیش کے اندور ، کھنڈوا ، اجین میں پولٹری کی دکانیں برڈ فلو کی وجہ سے بند کردی گئیں ہیں۔ اسی دوران ، کئی شہر ، شیوپوری ، بیتول اور دیواس میں پولٹری فارموں کی نگرانی کی جارہی ہے۔برڈ فلو نے ملک بھر میں تشویش پیدا کردی ہے۔بہت سے شہروں میں مرغے کی قیمت میں 30 سے 50 روپے فی کلو گراوٹ آئی ہے ، اور کئی جگہوں پر احتیاطی طور پر چکن مارکیٹ بند کردیئے گئے ہیں۔ مدھیہ پردیش میں اس کیس کے بعد اجین اور اندور میں مرغی کی دکانیں بند کرنی پڑی۔ وہیںراجستھان کے جے پور اور اجمیر میں بھی قیمتیں کم ہوگئی ہیں ، جب جے پور کی پولٹری فارم کے مطابق انڈوں کی قیمت 6 روپے سے کم ہوکر 5.50 روپے ہوگئی ہے۔ مرغے کی قیمت جو پہلے 95-100 روپے تھی ، اب 80-85 روپے ہو گئی ہے۔ جب کہ مانگ میں تقریبا ً5 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے ۔جب کہ ر جھارکھنڈ کی راجدھانی رانچی میں مرغا 130-140 روپے فی کلو فروخت ہورہا ہے۔ انڈا 5.80 روپے مل رہا ہے۔ جمشید پور میں نصف درجن کوؤں کی موت کے بعد ضلع میں مرغیوں کے باہر سے لانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ رانچی کے علاوہ محکمہ جانوروں کے افسران برڈ فلو کے خطرے کو روکنے کے لئے بنگال ، چھتیس گڑھ اور اڈیشہ سے مرغے لانے پرپابندی عائد کردی گئی ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close