اہم خبریں

دہلی تشدد : عمر خالد کے خلاف 100 صفحات پرمشتمل چارج شیٹ داخل

نئی دہلی 31دسمبر(آئی این ایس انڈیا) دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے دہلی تشدد کیس میں عمر خالد کے خلاف چارج شیٹ داخل کی ہے۔ 100 صفحات پرمشتمل چارج شیٹ میں عمر خالد پر فساد بھڑکانے ، سازش کرنے ، ملک دشمن تقاریر کرنے اور دیگر مجرمانہ کام کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔الزام لگایاگیاہے کہ دہلی میں فسادات کی منصوبہ بندی کے لیے انھوں نے میٹنگ کی تھی۔ اس دوران عمر خالد نے مدھیہ پردیش راجستھان ، بہار ، مہاراشٹر میں سی اے اے کے مخالف مظاہروں میں حصہ لیااورمبینہ اشتعال انگیز تقریریں کیں،چارج شیٹ میں کہا گیا ہے کہ خالد لوگوں کو فسادات پراکساتے ہیں۔شیٹ میں کہا گیا ہے کہ دہلی میں وہاٹس ایپ گروپ بھی تشکیل دیا گیا تھا ، جس کے ذریعے دہلی میں تشددکی منصوبہ بندی کی گئی تھی اور سی اے اے مخالف مظاہرے کیے گئے تھے۔پولیس کے مطابق یہ گروپ راہل رائے نے تشکیل دیا تھا۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close